• 0 Commenti 0 condivisioni 9 Views
  • اھل عرب میں دوستی کے 12 درجے ہیں ، ہمیں بھی اپنے اردگرد لوگوں سے کوئی ایسا تعلق رکھنا چاہیئے جس میں اخلاص ہو ، مطلب نہیں ۔
    1 - زمیل :
    کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں ۔
    2 - جلیس :
    کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں ۔
    3 - سمیر :
    ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو ۔ (یہ وہ مقام ہے جہاں سے معاملات سنجیدہ ہونا شروع ہوتے ہیں)
    4 - ندیم :
    پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں ۔
    5- صاحب :
    کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیئے فکرمند ہو ۔ (اب ہم دوستی کے حقیقی مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں)
    6 - رفیق :
    کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں ، آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں ۔
    7 - صدیق :
    ایک سچا دوست ، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیئے دوستی نہیں کرتا ، بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بے لوث اور اخلاص پر مبنی ہو ۔
    8 - خلیل :
    ایک قریبی دوست ، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے ۔
    9 - انیس :
    کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت محسوس کریں ۔
    10 - نجی :
    قابلِ بھروسہ / اعتماد ، کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو گہرا اعتماد ہو ۔
    11 - صفی :
    آپ کا بہترین دوست ، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں ۔
    12 - قرین :
    کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو ، آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں ۔
    اھل عرب میں دوستی کے 12 درجے ہیں ، ہمیں بھی اپنے اردگرد لوگوں سے کوئی ایسا تعلق رکھنا چاہیئے جس میں اخلاص ہو ، مطلب نہیں ۔ 1 - زمیل : کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں ۔ 2 - جلیس : کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں ۔ 3 - سمیر : ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو ۔ (یہ وہ مقام ہے جہاں سے معاملات سنجیدہ ہونا شروع ہوتے ہیں) 4 - ندیم : پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں ۔ 5- صاحب : کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیئے فکرمند ہو ۔ (اب ہم دوستی کے حقیقی مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں) 6 - رفیق : کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں ، آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں ۔ 7 - صدیق : ایک سچا دوست ، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیئے دوستی نہیں کرتا ، بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بے لوث اور اخلاص پر مبنی ہو ۔ 8 - خلیل : ایک قریبی دوست ، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے ۔ 9 - انیس : کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت محسوس کریں ۔ 10 - نجی : قابلِ بھروسہ / اعتماد ، کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو گہرا اعتماد ہو ۔ 11 - صفی : آپ کا بہترین دوست ، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں ۔ 12 - قرین : کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو ، آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں ۔
    0 Commenti 0 condivisioni 10 Views