ریحان اللہ والاکون ہے؟کیاکرتاہے؟کیاچاہتاہے؟
#مولانا_محمد_جہان_یعقوب
ریحان اللہ والاایجنٹ ہے،جی ہاں!ایجنٹ،مگرکس کا؟
آگے چلیے!
ریحان اللہ والادیوانہ ہے،جی ہاں!دیوانہ،مگرکس کا؟
آگے چلیے!
ریحان اللہ والاایک مضطرب،بے تاب،بے کل وبے چین روح کانام ہے،،مگریہ بے چینی کس کے لیے ہے؟
آگے چلیے!
ریحان اللہ والاایک پڑھالکھا،سمجھ دار،باصلاحیت وباحوصلہ ’’پاگل ‘‘ہے،مگرکس کے لیے؟
آگے چلیے!
ریحان اللہ والاچاہتاہے کہ اس ملک کاسب سے بڑامسئلہ حل ہو،مگرکون سا؟کیسے؟
آگے چلیے!
ریحان اللہ والاچاہتاہے کہ گھرکاکوئی فردکسی کی جیب پرنظرنہ رکھے،مگریہ کیسے ممکن ہے؟
آگے چلیے!
اب ہم آپ کوبتاتے ہیں۔ریحان اللہ والا،اللہ رسول کاایجنٹ ہے،کیونکہ اللہ رسول کی تعلیم ہے کہ ا]پنی ذات سے بلندہوکرسوچو،دوسروں کے لیے بھی وہی پسندکروجواپنے لیے پسندکرتے ہو،اوروں کے لیے اپنے دل میں ایثاروقربانی کے جذبات رکھاکرواوروقت آنے پراِن کاعملی اظہارکیاکرو،اپنانقصان برداشت کرلومگرکسی کواپنی خاطرنقصان نہ دو،سارے جہاں کے تم ٹھیکے دارنہیں مگردعاسب کے لیے کرسکتے ہو،نیت سب کے لے اچھی رکھ سکتے ہو،بھلاسب کاچاہ سکتے ہو،راہ نمائی سب کی کرسکتے ہو۔ریحان اللہ والایہی کررہاہے،وہ کہتاہے:اپنے لیے توسبھی جیتے ہیں اوروں کے لیے جیناسیکھو،وہ یقین رکھتاہے:یہی ہے عبادت یہی دین وایماں،کہ کام آئے دنیامیں انساں کے انساں،اس کاایمان ہے:ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے،آتے ہیں جوکام دوسروں کے!
ریحان اللہ والادیوانہ ہے،جی ہاں!وہ آپ کے لیے دیوانہ ہےکہ آپ کب سستی،کاہلی،غفلت اور تن آسانی کوترک کریں گے؟آپ اپنی سوچوں میں کب وسعت پیداکریں گے؟آپ کی خقوداعتمادی کب اورکیسے بحال ہوگی؟آپ کب اس بات کوسچ سمجھیں گے کہ آپ بھی گھربیٹھے اچھابلکہ بہت اچھاکماسکتے ہیں؟اُس جیسے موٹیویشنل اسکپیکرایک ایک گھنٹے کے کئی کئی لاکھ لیتے ہیں،اُن سے وقت لینا خودایک کارِدارَداور مشکل مرحلہ ہوتاہے،پھربھی وہ آتے ہیں توفقط ترغیب دےکر،جذبات بناکر،حوصلے بڑھاکر،پیاس میں اضافہ کرکے،چلے جاتے ہیں،یہ بتائے بغیرکہ تشنگی جواب آخری حدوں پرپہنچ گئی ہے بجھائی کیسے جائے گی؟اس کاساماں کیااورکہاں ہے؟یوں!چندروزمیں وہ ترغیبی اثرختم ہوجاتاہے،آخری حدوں کوپہنچی ہوئی تشنگی کااحساس کم ہونے لگتاہے،زندگی پھراُسی بے ہنگم ترتیب پرآجاتی ہے،یوں سننے،بُلانے والوں کوتوکچھ نہیں ملتا،موٹیویشنل اسپیکرکابینک بیلنس ضرورترقی کرتاہے،یہ مگرایسانہیں،یہ کہتاہے مجھے بُلاؤ،جب اورجہاں بُلاؤگے آؤں گا،صرف ترغیب نہیں دوں گاعملی راہ دکھاؤں گا،صرف پیاس نہیں بڑھاؤں گابلکہ اس تشنگی کوختم کرنے اورسیراب کرنے کے گآربھی بتاؤں گا،صرف حوصلے نہیں بڑھاؤں گابلکہ اِن بڑھے ہوئے حوصلوں سے بروقت کام لینے کاطریقہ بھی بتاؤں گا،صرف خواب نہیں دکھاؤں گااِن کوشرمندۂ تعبیرکیسے کرناہے یہ بھی سکھادوں گا۔ہے نادیوانہ،ورنہ اِس دورمیں کون کسی کے لیے اِتناکرتاہے؟!!
ریحان اللہ والاایک پڑھالکھا،سمجھ دار،باصلاحیت وباحوصلہ ’’پاگل ‘‘ہے،کیونکہ پڑھالکھا،سمجھ دار،باصلاحیت وباحوصلہ شخص کوکسی سے کوئی لینادینانہیں ہوتا،وہ اپنی دنیامیں مگن ہوتاہے،اپنامستقبل،اپنی اولاد کامستقبل،اُن کی اولادکامستقبل،یہی اُس کاماٹواورمشن ہوتاہے۔یہ مگرپڑھالکھا،سمجھ دار،باصلاحیت وباحوصلہ ہوکربھی پاگل ہے جواوروں کے لیے سوچتاہے،اِسے اپنی نہیں قوم کے ایک ایک فردکی فکرہے،ایک ایک مردوزن اور بچے کے مستقبل کی فکرہے،اُس فکرمیں یہ پاگلوں کی طرح دوڑرہاہے،بھاگ رہاہے،چیخ وپکارکررہاہے،آوازیں دے رہاہےکہ لوگو!وقت کی پُکارپرکان دھرو،اپنے جائز اورحلال ذرائع آمدنی میں اضافہ کرو،گھرکاہرفرد اِس میں اپناکرداراداکرسکتاہے،کیسے؟آؤ،میں بتاتاہوں،صرف بتاؤں گانہیں،سکھاؤں گابھی!یہی اِس پاگل کی صدائے صبح ومسا ہے،ہے کوئی جوکان دھرے!!
ریحان اللہ والا کیاچاہتاہے؟ریحان اللہ والاچاہتاہے کہ اس ملک کاسب سے بڑامسئلہ حل ہو۔ہماراسب سے بڑامسئلہ کون ساہے؟بیرونی قرضے،جن میں ہمارابال بال جھکڑاہواہے،جس کی وجہ سے ہم نے اپنی تنصیبات تک گروی رکھی ہوئی ہیں،جن کی وجہ سے ہم اپنی کوئی پالیسی آزادی سے نہ بناسکتے ہیں اورنہ چلاسکتے ہیں،جن کی وجہ سے ملک میں امیرامیرتراورغریب غریب ترہوتاجارہاہے۔وہ چاہتاہے کہ ہرشخص ڈالرکمائے ،خوش حال ہو،ٹیکس سمیت تمام سرکاری واجبات اداکرے،ملک کے زرِمبادلہ میں اضافہ کرے تاکہ ملک کابیرونی قرضوں پرانحصار ختم ہو،ملک خوش حالی کی شاہ راہ پرگام زن ہواور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی سبیل نکل آئے۔
ریحان اللہ والاچاہتاہے کہ گھرکاکوئی فردکسی کی جیب پرنظرنہ رکھے۔جب گھرکاہرفرد ڈالروں میں کمائے گاتویہ ممکن ہوسکے گا۔ڈالروں میں کماناکیسے ہے؟یہی سکھانے کے لیے ریحان اللہ والانے سوشل میڈیاانکیوبیٹرقائم کیاہے،ریحان اسکول کی بنیادڈالی ہے،ملک بھرکے دورے کررہاہے،اُس کے تیارکردہ رضاکارہرعلاقہ،محلہ،اسکول،مدرسہ،کالج ،جامعہ اور یونیورسٹی جاکریہ گُرسِکھانے کے لیے ہمہ وقت آمادہ وتیارہیں۔وہ چاہتاہے کہ مانگنے والے دینے والے بن جائیں۔ہم میں سے ہرشخص اتناکمائے کہ اپنے خرچ اخراجات کے ساتھ ساتھ مستحقین کی مدد ،غریبوں کاتعاون،ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات،مستحقیقن کی مدد،مریضوں کاعلاج معالجہ،سسکتے تڑپتے بے سہارالوگوں کی امدادکرسکے۔
اب آپ کی مرضی ہے کہ اِسے سازش اورفراڈکہہ کرجان چھُڑائیں یاوقت کی صداپرلبّیک کہیں:فیصلہ تیراتِرے ہاتھوں میں ہے،دِل یاشکم!
Dr Mufti Molana Jahan Yaqoob
Jamia Binoria International [Official]

0 Commenti
0 condivisioni
373 Views