اس دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنے ملکوں کے خراب حالات اور کرپٹ حکمرانوں سے تنگ ہیں اور سوچتے ہیں کہ کاش کوئی ایسی جگہ ہو کہ جہاں انہیں پناہ مل سکے۔ ایسے پریشان حال لوگوں کو ویٹ جیڈ لیکا نامی ایک صاحب نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک نیا ملک قائم کر رہے ہیں، جس میں کسی کے بھی رہنے پر پابندی نہیں ہو گی اور اس کا نظام حکومت دنیا کا آزاد ترین نظام ہو گا۔

جیڈ لیکا نے اپنی نئی مملکت کا نام ”لبر لینڈ (Liberland)“ رکھا ہے۔ یہ جگہ کروشیا اور سربیا کی سرحد پر واقع 7 مربع کلو میٹر کا تکونی علاقہ ہے، جسے گزشتہ تقریباً 3 دہائیوں سے دونوں ملکوں نے اپنا حصہ ماننے سے انکار کیا ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب جیڈ لیکا نے اس علاقے کو اپنی مملکت قرار دے کر یہاں نیا ملک بسانے کا اعلان کیا ہے تو سربیا نے اس کے گرد پولیس کا پہرہ کھڑا کر دیا ہے اور جیڈلیکا اور ان کے ساتھیوں کو فی الحال یہاں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
دوسری جانب جیڈ لیکا انتہائی پرعزم ہیں۔ انہوں نے دنیا کے متعدد ممالک کے دورے کیے ہیں اور درجنوں سیاسی شخصیات سے ملاقات کے بعد اپنی نئی مملکت کیلئے قابل ذکر حمایت حاصل کر لی ہے۔ ان کے نئے ملک میں بسنے کیلئے دنیا بھر کے چار لاکھ سے زائد لوگوں نے بھی تیاری پکڑ لی ہے۔
جیڈلیکا کا کہنا ہے کہ جلد ہی لبر لینڈ کی سرحد پر ایک زبردست تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے اوراپنے وطن کی طرف مارچ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دن لبر لینڈ کے لوگوں کی نئی زندگی کا پہلا دن ہوگا۔
اس ملک کے قوانین بہت منفرد اور سادہ ہوں گے۔ حکومت بنیادی طورپر صدر، وزیرداخلہ، وزیرخزانہ اور وزیرخارجہ پر مشتمل ہو گی۔ ٹیکس کی کوئی پابندی نہیں ہو گی، اور شہری رضاکارانہ طورپر جتنا چاہیں ٹیکس دے سکیں گے۔ کوئی بھی ایسا کام جس سے کسی دوسرے انسان کو نقصان نہ پہنچے اسے جرم قرار نہیں دیا جائے گا،یعنی ممنوع اشیا ء کااستعمال، تیز رفتار ڈرائیونگ اور کسی بھی قسم کا اسلحہ رکھنا جرم نہیں ہوگا، جب تک کہ اس کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کو نقصان نہ پہنچے۔
جیڈ لیکا کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال ہی اپنے ہزاروں شہریوں کے ساتھ نئے ملک میں نئی زندگی کا آغاز کرنے والے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے لبر لینڈ کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اس کی شہریت کیلئے حکام سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔

Www.liberland.org

#liberland
اس دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنے ملکوں کے خراب حالات اور کرپٹ حکمرانوں سے تنگ ہیں اور سوچتے ہیں کہ کاش کوئی ایسی جگہ ہو کہ جہاں انہیں پناہ مل سکے۔ ایسے پریشان حال لوگوں کو ویٹ جیڈ لیکا نامی ایک صاحب نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک نیا ملک قائم کر رہے ہیں، جس میں کسی کے بھی رہنے پر پابندی نہیں ہو گی اور اس کا نظام حکومت دنیا کا آزاد ترین نظام ہو گا۔ جیڈ لیکا نے اپنی نئی مملکت کا نام ”لبر لینڈ (Liberland)“ رکھا ہے۔ یہ جگہ کروشیا اور سربیا کی سرحد پر واقع 7 مربع کلو میٹر کا تکونی علاقہ ہے، جسے گزشتہ تقریباً 3 دہائیوں سے دونوں ملکوں نے اپنا حصہ ماننے سے انکار کیا ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب جیڈ لیکا نے اس علاقے کو اپنی مملکت قرار دے کر یہاں نیا ملک بسانے کا اعلان کیا ہے تو سربیا نے اس کے گرد پولیس کا پہرہ کھڑا کر دیا ہے اور جیڈلیکا اور ان کے ساتھیوں کو فی الحال یہاں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دوسری جانب جیڈ لیکا انتہائی پرعزم ہیں۔ انہوں نے دنیا کے متعدد ممالک کے دورے کیے ہیں اور درجنوں سیاسی شخصیات سے ملاقات کے بعد اپنی نئی مملکت کیلئے قابل ذکر حمایت حاصل کر لی ہے۔ ان کے نئے ملک میں بسنے کیلئے دنیا بھر کے چار لاکھ سے زائد لوگوں نے بھی تیاری پکڑ لی ہے۔ جیڈلیکا کا کہنا ہے کہ جلد ہی لبر لینڈ کی سرحد پر ایک زبردست تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے اوراپنے وطن کی طرف مارچ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دن لبر لینڈ کے لوگوں کی نئی زندگی کا پہلا دن ہوگا۔ اس ملک کے قوانین بہت منفرد اور سادہ ہوں گے۔ حکومت بنیادی طورپر صدر، وزیرداخلہ، وزیرخزانہ اور وزیرخارجہ پر مشتمل ہو گی۔ ٹیکس کی کوئی پابندی نہیں ہو گی، اور شہری رضاکارانہ طورپر جتنا چاہیں ٹیکس دے سکیں گے۔ کوئی بھی ایسا کام جس سے کسی دوسرے انسان کو نقصان نہ پہنچے اسے جرم قرار نہیں دیا جائے گا،یعنی ممنوع اشیا ء کااستعمال، تیز رفتار ڈرائیونگ اور کسی بھی قسم کا اسلحہ رکھنا جرم نہیں ہوگا، جب تک کہ اس کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کو نقصان نہ پہنچے۔ جیڈ لیکا کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال ہی اپنے ہزاروں شہریوں کے ساتھ نئے ملک میں نئی زندگی کا آغاز کرنے والے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے لبر لینڈ کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اس کی شہریت کیلئے حکام سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔ Www.liberland.org #liberland
0 Comentários 0 Compartilhamentos 72 Visualizações