"محنت میں عظمت ہے"
ہمارے نوجوان بیروزگاری کا ماتم تو کرتے ہیں لیکن محنت سے دور بھاگتے ہیں وہ چاہتے ہیں وہی کام کریں گے جو ان کے مطلب کا ہوگا۔
کچھ دن پہلے تقریباً تین پارسل ڈیرہ غازی خان کے تھے تو میں نے ایک لڑکے کو کہا " 600 روپے دوں گا۔ آپ کا تقریباً دو سو روپے کا پیٹرول لگے گا یہ پارسل ڈلیور کر آئیں"۔ وہ ۔۔ وسیم بھائی ۔۔۔ یہ کام نہیں ہوتا مجھ سے ، کسی کے دروازے پر جا کر سامان دینا بہت عجیب لگتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔ لیں جی میں نے بائیک نکالی اور تینوں پارسل ڈلیور کر کے واپس آ گیا۔ ایک لمحے کے لیے بھی یہ خیال نہیں آیا کہ میں کسی کے دروازے پر "ڈیلیوری بوائے" بن کر جا رہا ہوں ۔۔ ایک خاتون کسٹمر نے تو بڑی حیرت سے پوچھا کہ آپ ۔۔۔ آپ وسیم قریشی ہی ہیں نا ؟ جی بالکل ۔۔۔

جب میں نے آن لائن بزنس کا آغاز کیا تو پہلے دن صرف دو چوڑی سٹینڈ فروخت ہوئے تھے اور مجھے 600 روپے کا پرافٹ ملا تھا۔ خوشی سے اپنے قریبی شخص کو بتایا تو جواب ملا " تم نے ایم فل کیمسٹری اس لیے کیا تھا ؟ اب تم یہ کام کرو گے ؟ بڑے بڑے اداروں کی کرسی چھوڑ کر یہ کام ؟ میں خاموش ہو گیا اور دل میں سوچا اس کا جواب وقت دے گا۔۔۔ وقت نے ثابت بھی کیا الحمدللہ اس وقت WQ Online Mart تین سے پانچ لاکھ روپے ماہانہ کی سیل کر رہا ہے۔ الحمدللہ
لاہور کی مارکیٹس میں کاندھوں پر شاپر اور تھیلے بھی اُٹھائے ، یہ محنت اب بھی جاری ہے الحمدللہ ۔ بہت سکون ملتا ہے مزہ آتا ہے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اس وقت لاتعداد لوگ کہتے ہیں " تمہارا بزنس بہترین ہے بھئی"۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔

اپنی خواہ مخواہ کی انا کو ایک طرف رکھ دیں۔ اگر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو شروع کریں۔ اپنی مرضی اور دلچسپی کا کام کرنا چاہتے ہیں تو پہلے بہت سے کام اپنی مرضی کے برعکس کرنے پڑیں گے۔
محبتیں سلامت رہیں

وسیم قریشی سپیکر
"محنت میں عظمت ہے" ہمارے نوجوان بیروزگاری کا ماتم تو کرتے ہیں لیکن محنت سے دور بھاگتے ہیں وہ چاہتے ہیں وہی کام کریں گے جو ان کے مطلب کا ہوگا۔ کچھ دن پہلے تقریباً تین پارسل ڈیرہ غازی خان کے تھے تو میں نے ایک لڑکے کو کہا " 600 روپے دوں گا۔ آپ کا تقریباً دو سو روپے کا پیٹرول لگے گا یہ پارسل ڈلیور کر آئیں"۔ وہ ۔۔ وسیم بھائی ۔۔۔ یہ کام نہیں ہوتا مجھ سے ، کسی کے دروازے پر جا کر سامان دینا بہت عجیب لگتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔ لیں جی میں نے بائیک نکالی اور تینوں پارسل ڈلیور کر کے واپس آ گیا۔ ایک لمحے کے لیے بھی یہ خیال نہیں آیا کہ میں کسی کے دروازے پر "ڈیلیوری بوائے" بن کر جا رہا ہوں ۔۔ ایک خاتون کسٹمر نے تو بڑی حیرت سے پوچھا کہ آپ ۔۔۔ آپ وسیم قریشی ہی ہیں نا ؟ جی بالکل ۔۔۔ جب میں نے آن لائن بزنس کا آغاز کیا تو پہلے دن صرف دو چوڑی سٹینڈ فروخت ہوئے تھے اور مجھے 600 روپے کا پرافٹ ملا تھا۔ خوشی سے اپنے قریبی شخص کو بتایا تو جواب ملا " تم نے ایم فل کیمسٹری اس لیے کیا تھا ؟ اب تم یہ کام کرو گے ؟ بڑے بڑے اداروں کی کرسی چھوڑ کر یہ کام ؟ میں خاموش ہو گیا اور دل میں سوچا اس کا جواب وقت دے گا۔۔۔ وقت نے ثابت بھی کیا الحمدللہ ❤️ اس وقت WQ Online Mart تین سے پانچ لاکھ روپے ماہانہ کی سیل کر رہا ہے۔ الحمدللہ 🌹 لاہور کی مارکیٹس میں کاندھوں پر شاپر اور تھیلے بھی اُٹھائے ، یہ محنت اب بھی جاری ہے الحمدللہ ۔ بہت سکون ملتا ہے مزہ آتا ہے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اس وقت لاتعداد لوگ کہتے ہیں " تمہارا بزنس بہترین ہے بھئی"۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔ اپنی خواہ مخواہ کی انا کو ایک طرف رکھ دیں۔ اگر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو شروع کریں۔ اپنی مرضی اور دلچسپی کا کام کرنا چاہتے ہیں تو پہلے بہت سے کام اپنی مرضی کے برعکس کرنے پڑیں گے۔ محبتیں سلامت رہیں 🌹 وسیم قریشی سپیکر
0 Comments 0 Shares 195 Views