دسمبر جانے والا ہے
چلو ایک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے
نظر انداز کرتے ہیں
نئے سپنے سبھی بُن کر
اُلفت کے راستے چن کر
وفا داری پہ جینے کی
راہیں ہموار کرتے ہیں
بھلا کر رنجشیں ساری
مِٹا کر نفرتیں دِل سے
معافی دے دلا کر اب
دِل اپنے صاف کرتے ہیں
جہاں پر ہوں سبھی مُخلص
نہ ہو دِل کا کوئی مُفلس
اِک ایسی بستی اپنوں کی
کہیں آباد کرتے ہیں
جو غم دیتے نہ ہوں گہرے
ہوں سانجھی سب وہاں ٹھہرے
سب ایسے ہی مكینوں سے
مکاں کی بات کرتے ہیں
نہ دیکھا ہو زمانے میں
نہ پڑھا ہو فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم
*سبھی آغاز کرتے ہیں ..!*

Via Nadeema Akhtar
دسمبر جانے والا ہے چلو ایک کام کرتے ہیں پرانے باب بند کر کے نظر انداز کرتے ہیں نئے سپنے سبھی بُن کر اُلفت کے راستے چن کر وفا داری پہ جینے کی راہیں ہموار کرتے ہیں بھلا کر رنجشیں ساری مِٹا کر نفرتیں دِل سے معافی دے دلا کر اب دِل اپنے صاف کرتے ہیں جہاں پر ہوں سبھی مُخلص نہ ہو دِل کا کوئی مُفلس اِک ایسی بستی اپنوں کی کہیں آباد کرتے ہیں جو غم دیتے نہ ہوں گہرے ہوں سانجھی سب وہاں ٹھہرے سب ایسے ہی مكینوں سے مکاں کی بات کرتے ہیں نہ دیکھا ہو زمانے میں نہ پڑھا ہو فسانے میں اب ایسے جنوری کا ہم *سبھی آغاز کرتے ہیں ..!* Via Nadeema Akhtar
0 Yorumlar 0 hisse senetleri 226 Views