محترم ریحان بھائی آپ انتہائی مثبت کام سرانجام دے رہے ہیں نئی نسل کے لئے ، تاہم اگر ہم الفاظ کا چناو درست کریں تو ذیادہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ جیسے ۔۔
گھر بیٹھے ایک لاکھ کمائیں۔۔۔ کی بجائے
گھر سے محنت کر کے ایک لاکھ کمائیں

گھر بیٹھے سے لگتا ہے کہ کوئی جادو ہے اور بیٹھے بیٹھے کمائی کا کوئی ذریعہ ہے ، فری لانسنگ میں بھی وہی محنت درکار ہے ، وہی مسابقت کا ماحول ہے ، وہی وقت کی پابندی ہے ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے ، بغیر ٹرانسپورٹ کا خرچہ کئے ، بغیر دفتر کا کرایہ بھرے ، بغیر سردی گرمی جھیلے ، اپنے کمپیوٹر پر محنت کی جا سکتی ہے ۔
اس ضمن میں ذاتی مشاہدہ یہ کہتا ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے خود کو منظم کرنا ( self-discipline ) ذیادہ مشکل کام ہے ۔ دفتر یا workplace کا ماحول خودبخود آپ کو ایک سسٹم کو فالو کروا رہا ہوتا ہے ، دوسری طرف گھر میں یا اپنے کمفرٹ کی جگہ پر ، آپ کے لئے ذہنی منتشر Distracted ہونے کے امکانات قدرے ذیادہ ہیں۔ کام آنلائن ہو یا فزیکل ، وقت کو مینیج کرنا دونوں طرح لازمی ہے ۔ آنلائن کام یا فری لانسنگ کرنے کے واسطے بطور خاص ڈسپلن اور پابندی وقت کو یقینی بنانے کی جانب دھیان دیں ۔
ذہن سازی ایسے کریں کہ فری لانسنگ میں بھی محنت کر کہ کمانا ہے ، بس قدرے آسانی یہ ہے کہ گھر سے باہر جانا ضروری نہیں اس فیلڈ میں ۔ بطور قوم ہم کم محنتی اور کم نتیجہ خیز ( productive ) ہیں ۔ ہمت اور حوصلہ بڑا کریں ، ترقی یافتہ ملکوں کی ورک فورس کے مقابلے میں ڈٹ کر محنت کریں، تدبیر اور تحقیق کریں ، روپے کی جگہ ڈالر میں آمدنی ہو گی انشاءاللہ۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔

Sharjeel Akbar
Lahore
محترم ریحان بھائی آپ انتہائی مثبت کام سرانجام دے رہے ہیں نئی نسل کے لئے ، تاہم اگر ہم الفاظ کا چناو درست کریں تو ذیادہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ جیسے ۔۔ گھر بیٹھے ایک لاکھ کمائیں۔۔۔ کی بجائے گھر سے محنت کر کے ایک لاکھ کمائیں گھر بیٹھے سے لگتا ہے کہ کوئی جادو ہے اور بیٹھے بیٹھے کمائی کا کوئی ذریعہ ہے ، فری لانسنگ میں بھی وہی محنت درکار ہے ، وہی مسابقت کا ماحول ہے ، وہی وقت کی پابندی ہے ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے ، بغیر ٹرانسپورٹ کا خرچہ کئے ، بغیر دفتر کا کرایہ بھرے ، بغیر سردی گرمی جھیلے ، اپنے کمپیوٹر پر محنت کی جا سکتی ہے ۔ اس ضمن میں ذاتی مشاہدہ یہ کہتا ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے خود کو منظم کرنا ( self-discipline ) ذیادہ مشکل کام ہے ۔ دفتر یا workplace کا ماحول خودبخود آپ کو ایک سسٹم کو فالو کروا رہا ہوتا ہے ، دوسری طرف گھر میں یا اپنے کمفرٹ کی جگہ پر ، آپ کے لئے ذہنی منتشر Distracted ہونے کے امکانات قدرے ذیادہ ہیں۔ کام آنلائن ہو یا فزیکل ، وقت کو مینیج کرنا دونوں طرح لازمی ہے ۔ آنلائن کام یا فری لانسنگ کرنے کے واسطے بطور خاص ڈسپلن اور پابندی وقت کو یقینی بنانے کی جانب دھیان دیں ۔ ذہن سازی ایسے کریں کہ فری لانسنگ میں بھی محنت کر کہ کمانا ہے ، بس قدرے آسانی یہ ہے کہ گھر سے باہر جانا ضروری نہیں اس فیلڈ میں ۔ بطور قوم ہم کم محنتی اور کم نتیجہ خیز ( productive ) ہیں ۔ ہمت اور حوصلہ بڑا کریں ، ترقی یافتہ ملکوں کی ورک فورس کے مقابلے میں ڈٹ کر محنت کریں، تدبیر اور تحقیق کریں ، روپے کی جگہ ڈالر میں آمدنی ہو گی انشاءاللہ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ Sharjeel Akbar Lahore
0 Комментарии 0 Поделились 388 Просмотры