یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا ____ مرے یار سمجھتے ہیں مجھے

جڑ اُکھڑنے سے جھکاؤ ہے مِری شاخوں میں
دور سے لوگ ____ ثمَر بار سمجھتے ہیں مجھے

کیا خبر کل یہی تابوت مِرا بن جائے
آپ جس تخت کا حقدار سمجھتے ہیں مجھے

نیک لوگوں میں مجھے نیک گِنا جاتا ہے
اور گنہ گار ____ گنہ گار سمجھتے ہیں مجھے

میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوں
اور دکاں دار ____ خریدار سمجھتے ہیں مجھے

میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے

وہ جو اُس پار ہیں ____ اِس پار مجھے جانتے ہیں
یہ جو اِس پار ہیں ____ اُس پار سمجھتے ہیں مجھے

میں تو یوں چُپ ہوں ____ کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور یہ لوگ پر اسرار سمجھتے ہیں مجھے

جرم یہ ہے ____ کہ اِن اندھوں میں ہوں آنکھوں والا
اور سزا یہ ہے ____کہ سردار سمجھتے ہیں مجھے

لاش کی طرحَ سرِ آبِ ہوں میں شاہدؔ
ڈوبنے والے مدد گار سمجھتے ہیں مجھے

شاہدؔ ذکی
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے میں سمجھتا تھا ____ مرے یار سمجھتے ہیں مجھے جڑ اُکھڑنے سے جھکاؤ ہے مِری شاخوں میں دور سے لوگ ____ ثمَر بار سمجھتے ہیں مجھے کیا خبر کل یہی تابوت مِرا بن جائے آپ جس تخت کا حقدار سمجھتے ہیں مجھے نیک لوگوں میں مجھے نیک گِنا جاتا ہے اور گنہ گار ____ گنہ گار سمجھتے ہیں مجھے میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوں اور دکاں دار ____ خریدار سمجھتے ہیں مجھے میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے وہ جو اُس پار ہیں ____ اِس پار مجھے جانتے ہیں یہ جو اِس پار ہیں ____ اُس پار سمجھتے ہیں مجھے میں تو یوں چُپ ہوں ____ کہ اندر سے بہت خالی ہوں اور یہ لوگ پر اسرار سمجھتے ہیں مجھے جرم یہ ہے ____ کہ اِن اندھوں میں ہوں آنکھوں والا اور سزا یہ ہے ____کہ سردار سمجھتے ہیں مجھے لاش کی طرحَ سرِ آبِ ہوں میں شاہدؔ ڈوبنے والے مدد گار سمجھتے ہیں مجھے شاہدؔ ذکی
0 Comentários 0 Compartilhamentos 318 Visualizações