میں تو چپ ہوں کے اندر سے بہت خالی ہوں
اور کچھ لوگ پراسرار سمجھتے ہیں مجھے

میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے فنکار سمجھتے ہیں مجھے

وہ جو اُس پار ہیں ان کے لیے اِس پار ہوں میں
اور جو اِس پار ہیں اُس پار سمجھتے ہیں مجھے

نیک لوگوں میں مجھے نیک گنا جاتا ہے
اور گنہگار ، گنہگار سمجھتے ہیں مجھے

یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا میرے یار سمجھتے ہیں مجھے
شاعر کا نام نہیں پتا
میں تو چپ ہوں کے اندر سے بہت خالی ہوں اور کچھ لوگ پراسرار سمجھتے ہیں مجھے میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں دیکھنے والے فنکار سمجھتے ہیں مجھے وہ جو اُس پار ہیں ان کے لیے اِس پار ہوں میں اور جو اِس پار ہیں اُس پار سمجھتے ہیں مجھے نیک لوگوں میں مجھے نیک گنا جاتا ہے اور گنہگار ، گنہگار سمجھتے ہیں مجھے یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے میں سمجھتا تھا میرے یار سمجھتے ہیں مجھے شاعر کا نام نہیں پتا
0 Yorumlar 0 hisse senetleri 248 Views