آج رات تراویح کی ادائیگی کے بعد، شدید مصروفیت اور وقت کی قلت کے باوجود، مولانا محمد فاروق خلیل صاحب (امیر جمعیت علمائے اسلام، شاہ فیصل ٹاؤن، اور جنرل سیکرٹری بزنس فورم جے یو آئی، سندھ) بمعہ رفقاء، ریحان سکول اینڈ کالج، کورنگی کیمپس کے دورے پر تشریف لائے۔ تقریباً رات 12 بجے وہاں پہنچ کر، انہوں نے ڈیڑھ بجے تک نظام تعلیم اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مولانا عطاء الرحمن صاحب (بٹگرام) کو دو ماہ کے ٹیچر ٹریننگ بوٹ کیمپ کے لیے بھیجا تھا تاکہ جدید تعلیمی نظام، تدریسی اسلوب، انتظامی طریقہ کار، اور عملی ماحول کا قریب سے مشاہدہ کیا جا سکے۔ آج خود وہاں جا کر ہم نے دیکھا کہ ادارے میں کس قسم کی خوبیاں موجود ہیں، کیسے جدت اپنائی گئی ہے، اور اپنے اداروں میں کس طرح بہتری لائی جا سکتی ہے۔
خصوصی طور پر یہ قابل ذکر ہے کہ بغیر استاد کی موجودگی کے بھی طلبہ میں ڈسپلن، خود اعتمادی، مراقبہ، اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے تعلیم میں نمایاں کارکردگی دیکھی گئی، جو کہ کسی حد تک کمیوں کے باوجود حیران کن اور قابل تحسین ہے۔
آج رات تراویح کی ادائیگی کے بعد، شدید مصروفیت اور وقت کی قلت کے باوجود، مولانا محمد فاروق خلیل صاحب (امیر جمعیت علمائے اسلام، شاہ فیصل ٹاؤن، اور جنرل سیکرٹری بزنس فورم جے یو آئی، سندھ) بمعہ رفقاء، ریحان سکول اینڈ کالج، کورنگی کیمپس کے دورے پر تشریف لائے۔ تقریباً رات 12 بجے وہاں پہنچ کر، انہوں نے ڈیڑھ بجے تک نظام تعلیم اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مولانا عطاء الرحمن صاحب (بٹگرام) کو دو ماہ کے ٹیچر ٹریننگ بوٹ کیمپ کے لیے بھیجا تھا تاکہ جدید تعلیمی نظام، تدریسی اسلوب، انتظامی طریقہ کار، اور عملی ماحول کا قریب سے مشاہدہ کیا جا سکے۔ آج خود وہاں جا کر ہم نے دیکھا کہ ادارے میں کس قسم کی خوبیاں موجود ہیں، کیسے جدت اپنائی گئی ہے، اور اپنے اداروں میں کس طرح بہتری لائی جا سکتی ہے۔ خصوصی طور پر یہ قابل ذکر ہے کہ بغیر استاد کی موجودگی کے بھی طلبہ میں ڈسپلن، خود اعتمادی، مراقبہ، اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے تعلیم میں نمایاں کارکردگی دیکھی گئی، جو کہ کسی حد تک کمیوں کے باوجود حیران کن اور قابل تحسین ہے۔
0 التعليقات 0 المشاركات 80 مشاهدة 0