کراچی 28اپریل ۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو ۔ یہ بات انہوں نے گجو/ جنگ شاہی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایگری کلچر ریسرچ سینٹر وایکو فارم کے قیام سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن، ایم پی اے ریاض حسین شاہ شیرازی، سیکرٹری بلدیات سید نجم شاہ، سیکرٹری جنگلات ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ عثمان تنویر،ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر عمران خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر اوبور ڈویلپمنٹ پاکستان برگیڈیئر سید باسم سعید ،وائس چیئرمین اوبور شاہد فیروز، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ اسد اللہ خان سمیت ریونیو، ہائی ویز اور محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ صوبے کا بہترین پروجیکٹ ہے جس سے جدید ایگریکلچر اور ایگری ٹوائرزم کو فروغ ملے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کچھ عر صہ قبل ٹھٹھہ کے دورے پر اس قسم کا پروجیکٹ بنانے کی ہدایات دی تھیں۔ نجی شعبے کے اس بہترین پروجیکٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں سندھ حکومت بھر پور تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے اور منتخب نمائندوں کی مشاورت سے پروجیکٹ کو آگے بڑھایا جائے۔ صوبائی وزیر نے ضلعی انتظا میہ کو ہدایت دی کہ پروجیکٹ کی سائٹ پر انکروچمنٹ کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے چیف انجینئر ہائی ویز حیدرآباد طفیل پلےجو کو ہدایت دی کہ روڈ انفراسٹرکچرکا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ اس سے قبل او بور ڈیولپمنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شاہد فیرو زنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی نے گجو/ جنگ شاہی کے مقام پر ایک ہزار ایکڑ اراضی پر جدید ایگریکلچر ریسرچ سنٹر و ایکو فارم کے قیام پر تین ہزار ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے نو ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہونگی اور پچاس ہزار افراد ڈائریکٹ مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت ساو¿تھ چائنا ایگریکلچر یونیورسٹی کے شراکت داری سے انٹیلیجنٹ ایگری ریسرچ کیمپس قائم کیا جائے گا اور چالیس ہزار اسکوائر پر ایگری میوزیم بھی قائم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایگری ایڈ وینچرز ون، ایگریکلچر میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال، ٹنل فارمنگ،ایکوا کلچر اس پراجیکٹ کے اہم ہیں جبکہ فاریسٹری ،وائلڈ لائف اور رو رل سپو ر ٹ پرو گرا م سے متعلق اسٹیٹ آف دی آرٹ تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ پرو جیکٹ کے تحت سندھ ایگریکلچر یو نیورسٹی ٹنڈو جا م کے اشترا ک سے یو نیورسٹی کے طلبا ءکو ریسر چ و دیگر موا قع فرا ہم کئے جا ئیں گے ۔

0 Commentaires 0 Parts 58 Vue 0