گذشتہ روز ریحان اللہ والا صاحب کے حوالے سے لکھا کہ ان کے نام کا لاحقہ "اللہ والا" تکنیکی وجہ سے تھا، پر ان کے "ریحانی" جو لاحقہ لگاتے ہیں اس کے پیچھے ایک مسئلہ کی نشاندہی اور اس کے حل کی ایک کوشش ہوتی ہے۔

ہماری تحریر کے کمنٹس میں زیادہ نہیں، دو عزیز دوستوں نے "مہر والا" اور "مہر و محبت والا" بننا پسند کیا۔ خیال آیا، کیوں نہ سبھی سے پوچھ لیا جائے؟

ہم عمر کے جس حصے میں ہیں، گلے بہت کر لیے۔ ضیاء سے لے کر عاصم منیر تک (بھٹو سے شہباز ذرا عجیب لگے گا)، بڑے جام صاحب سے لے کر سرفراز تک، سو فیصد ہماری یادداشت کا حصہ نہیں مگر کسی نہ کسی درجے میں "رونے" یاد ہیں۔

اپنے طور پر عرصے سے تہیہ کر لیا ہے کہ مسائل ڈسکس کرنے کے بجائے حل ڈسکس کریں اور اپنی استعداد کے مطابق ان پر عمل درآمد بھی کریں۔

آج آپ سب سے بھی یہی سوال ہے:

آپ کا میدانِ تخصص کیا ہے؟

کیا اس اسپیشلٹی کی بنیاد پر آپ کے پاس کوئی ورک پلان ہے؟

اگر موقع ملے تو کس شعبے کا "والا" بنیں گے؟

جیسے ریحان، اسکول کا پانچویں یا چھٹی جماعت کا بچہ، "پانی والا" بن گیا اور دورانِ تدریس اس نے پانی پر ریسرچ شروع کر دی۔ اب جب وہ تعلیم سے فارغ ہوگا تو اس کی تحقیق مکمل ہو چکی ہوگی۔ وہ دنیا بھر کے پانی کے مسائل سے آگاہ ہوگا اور عملی زندگی میں اس کی روشنی میں کام کرے گا۔

اب یہ پانی والا ہمارے ٹینکر لانے والے پانی والے جیسا نہیں ہوگا۔ یہ پانی کی کمی، پانی کی اقسام، پانی کے بے جا استعمال، اس بے جا استعمال سے پیدا ہونے والے نقصانات، ان کے تدارک، ری سائیکلنگ اور پتہ نہیں اس نوع کی کتنی باتیں جان چکا ہوگا۔

سرکاری سطح پر اسے موقع نہ بھی ملے تو سوسائٹی کا ایک کارآمد شہری ضرور ہوگا۔ اپنے شہر، محلے اور گھر میں تو اپنی ریسرچ اپلائی کرے گا۔

ایک لیول تو یہ رہا "والا" کا۔

اب ہم اور آپ بھی جب کسی محفل میں بیٹھتے ہیں تو اکثر کے پاس ہر مسئلے کا نسخۂ کیمیا موجود ہوتا ہے۔

اگر آپ کو موقع ملے، یا نہ بھی ملے، سوچنے کا تو ملا ہوا ہے؛ آپ کس "والا" بننا پسند کریں گے؟

جیسے ڈاکٹر عابد کو دنیا میں محبت کی کمی لگی تو وہ "مہر والا" بن گئے۔ احمد شہریار ان کے پیچھے "مہر و محبت والا" بن گئے۔ (ویسے یہ شاعر لوگ بن بھی یہی سکتے ہیں!)

ہمیں اپنی پہچان اور شناخت کی کمی لگی تو "آسان والا" بن گئے۔

کچھ آسان کیے دیتے ہیں!

آپ کس چیز میں اچھے ہیں؟ یا دوست، استاد وغیرہ آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ہمارے بڑے ابو کو جو لوگ مل چکے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ان کا قہقہہ بہت مشہور تھا۔

کچھ لوگوں کی لطیفوں کی یادداشت بہت اچھی ہوتی ہے، کچھ کو حکایات بہت یاد ہوتی ہیں، کچھ دعوت دینے میں بہت اچھے ہوتے ہیں۔

Come on!

کچھ بھی!

شاید اس مشق سے اپنی شخصیت کے اندر جھانکنے کا موقع مل جائے۔

خوش رہیں، خوشیاں بانٹیں، اللہ سبحان و تعالیٰ ہم سے راضی ہوں۔

Via Yasir Siddique Asan Wala
گذشتہ روز ریحان اللہ والا صاحب کے حوالے سے لکھا کہ ان کے نام کا لاحقہ "اللہ والا" تکنیکی وجہ سے تھا، پر ان کے "ریحانی" جو لاحقہ لگاتے ہیں اس کے پیچھے ایک مسئلہ کی نشاندہی اور اس کے حل کی ایک کوشش ہوتی ہے۔ ہماری تحریر کے کمنٹس میں زیادہ نہیں، دو عزیز دوستوں نے "مہر والا" اور "مہر و محبت والا" بننا پسند کیا۔ خیال آیا، کیوں نہ سبھی سے پوچھ لیا جائے؟ ہم عمر کے جس حصے میں ہیں، گلے بہت کر لیے۔ ضیاء سے لے کر عاصم منیر تک (بھٹو سے شہباز ذرا عجیب لگے گا)، بڑے جام صاحب سے لے کر سرفراز تک، سو فیصد ہماری یادداشت کا حصہ نہیں مگر کسی نہ کسی درجے میں "رونے" یاد ہیں۔ اپنے طور پر عرصے سے تہیہ کر لیا ہے کہ مسائل ڈسکس کرنے کے بجائے حل ڈسکس کریں اور اپنی استعداد کے مطابق ان پر عمل درآمد بھی کریں۔ آج آپ سب سے بھی یہی سوال ہے: آپ کا میدانِ تخصص کیا ہے؟ کیا اس اسپیشلٹی کی بنیاد پر آپ کے پاس کوئی ورک پلان ہے؟ اگر موقع ملے تو کس شعبے کا "والا" بنیں گے؟ جیسے ریحان، اسکول کا پانچویں یا چھٹی جماعت کا بچہ، "پانی والا" بن گیا اور دورانِ تدریس اس نے پانی پر ریسرچ شروع کر دی۔ اب جب وہ تعلیم سے فارغ ہوگا تو اس کی تحقیق مکمل ہو چکی ہوگی۔ وہ دنیا بھر کے پانی کے مسائل سے آگاہ ہوگا اور عملی زندگی میں اس کی روشنی میں کام کرے گا۔ اب یہ پانی والا ہمارے ٹینکر لانے والے پانی والے جیسا نہیں ہوگا۔ یہ پانی کی کمی، پانی کی اقسام، پانی کے بے جا استعمال، اس بے جا استعمال سے پیدا ہونے والے نقصانات، ان کے تدارک، ری سائیکلنگ اور پتہ نہیں اس نوع کی کتنی باتیں جان چکا ہوگا۔ سرکاری سطح پر اسے موقع نہ بھی ملے تو سوسائٹی کا ایک کارآمد شہری ضرور ہوگا۔ اپنے شہر، محلے اور گھر میں تو اپنی ریسرچ اپلائی کرے گا۔ ایک لیول تو یہ رہا "والا" کا۔ اب ہم اور آپ بھی جب کسی محفل میں بیٹھتے ہیں تو اکثر کے پاس ہر مسئلے کا نسخۂ کیمیا موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ کو موقع ملے، یا نہ بھی ملے، سوچنے کا تو ملا ہوا ہے؛ آپ کس "والا" بننا پسند کریں گے؟ جیسے ڈاکٹر عابد کو دنیا میں محبت کی کمی لگی تو وہ "مہر والا" بن گئے۔ احمد شہریار ان کے پیچھے "مہر و محبت والا" بن گئے۔ (ویسے یہ شاعر لوگ بن بھی یہی سکتے ہیں!) ہمیں اپنی پہچان اور شناخت کی کمی لگی تو "آسان والا" بن گئے۔ کچھ آسان کیے دیتے ہیں! آپ کس چیز میں اچھے ہیں؟ یا دوست، استاد وغیرہ آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ ہمارے بڑے ابو کو جو لوگ مل چکے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ان کا قہقہہ بہت مشہور تھا۔ کچھ لوگوں کی لطیفوں کی یادداشت بہت اچھی ہوتی ہے، کچھ کو حکایات بہت یاد ہوتی ہیں، کچھ دعوت دینے میں بہت اچھے ہوتے ہیں۔ Come on! کچھ بھی! شاید اس مشق سے اپنی شخصیت کے اندر جھانکنے کا موقع مل جائے۔ خوش رہیں، خوشیاں بانٹیں، اللہ سبحان و تعالیٰ ہم سے راضی ہوں۔ Via Yasir Siddique Asan Wala
0 Commentarii 0 Distribuiri 18 Views