ٹیوٹا ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل
الحمدللہ! ریحان فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام TEVTA پنجاب کے لیے منعقدہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹریننگ پروگرام کے پہلے بیچ کی اختتامی نشست کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔

اس موقع پر چیئرمین TEVTA پنجاب، بریگیڈیئر محمد ساجد کھوکھر (SI(M), ریٹائرڈ)، بانی ریحان فاؤنڈیشن محترم ریحان اللہ والا، اور پوری ریحان فاؤنڈیشن ٹیم کی شمولیت اس پروگرام کا اعزاز بنی۔

یہ تربیتی سلسلہ TEVTA انسٹرکٹرز کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تدریسی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی طرف ایک عملی قدم ہے۔

مجھے بطور ٹرینر اس پروگرام کا حصہ بننے اور اپنے علم و تجربہ شرکاء تک پہنچانے کا موقع ملا، جس پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور چیئرمین TEVTA، ریحان فاؤنڈیشن اور تمام شریک ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دعا ہے کہ یہ کوشش ہمارے فنی و تعلیمی نظام کو مزید مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کا ذریعہ بنے۔

احسان احمد حسینی
ٹرینر، ریحان فاؤنڈیشن
ٹیوٹا ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل الحمدللہ! ریحان فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام TEVTA پنجاب کے لیے منعقدہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹریننگ پروگرام کے پہلے بیچ کی اختتامی نشست کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین TEVTA پنجاب، بریگیڈیئر محمد ساجد کھوکھر (SI(M), ریٹائرڈ)، بانی ریحان فاؤنڈیشن محترم ریحان اللہ والا، اور پوری ریحان فاؤنڈیشن ٹیم کی شمولیت اس پروگرام کا اعزاز بنی۔ یہ تربیتی سلسلہ TEVTA انسٹرکٹرز کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تدریسی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی طرف ایک عملی قدم ہے۔ مجھے بطور ٹرینر اس پروگرام کا حصہ بننے اور اپنے علم و تجربہ شرکاء تک پہنچانے کا موقع ملا، جس پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور چیئرمین TEVTA، ریحان فاؤنڈیشن اور تمام شریک ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ کوشش ہمارے فنی و تعلیمی نظام کو مزید مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کا ذریعہ بنے۔ احسان احمد حسینی ٹرینر، ریحان فاؤنڈیشن
0 Comentários 0 Compartilhamentos 176 Visualizações