سر ریحان اللہ والا کا فراڈ اور اسکیم ۔۔۔۔

تھوڑی دیر قبل میں نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں ریحان اللہ والا صاحب کے مبینہ فراڈ اور اسکیم سے متعلق تفصیلی شواہد منظر عام پر لانے کا کہا تھا ۔۔۔ کچھ ہی دیر میں وہ پوسٹ سو سے زائد لائیکس اور اس کے نصف کمنٹس سے بھر گئی ۔۔۔ حالانکہ اس سے قبل پوسٹوں پر لائکس اور کمنٹس کی تعداد آپ دیکھ لیں۔۔۔

ایسا کیوں ہوا ۔۔۔ یہ کیا اسکیم ہے۔۔۔۔ میں اس کا شکار کیسے ہوا ۔۔۔ مجھ جیسے اور کتنے لوگ اس کا شکار ہوچکے ہیں ۔۔۔ اور وہ آج کس حالت میں ہیں ۔۔۔۔ اور اس کا نقصان کیا ہورہا ہے ۔۔۔۔ سوسائٹی کیسے متاثر ہورہی ہے ۔۔۔ آئیے جانتے ہیں ۔۔

تفصیلات حاضر ہیں ۔۔۔

میں ریحان اللہ والا صاحب کو 2014 سے فالو کررہا ہوں ۔۔۔ شروعات میں تو مجھے بلکل سمجھ نہیں آئی تھی کہ یہ بندہ کیا کررہا ہے ۔۔۔ ہم پاکستانیوں سے کیا چاہتا ہے ۔۔۔ کیوں سب کو سوشل میڈیا کے استعمال پر لگارہا ہے ۔۔۔ کہ ویڈیوز بناؤ ویڈیوز بناو۔۔۔ کیمرہ استمعال کرو سیلفی لو تصاویر بناؤ ۔۔ لاکھ روپے کماؤ ۔۔۔وغیرہ وغیرہ

مجھے تو یہ پکا غیر ملکی ایجنٹ لگنے لگا تھا ۔۔۔ اور مجھے تو شروعات میں اس کے مسلمان ہونے پر بھی شک ہونے لگا تھا پھر ان کا نام دیکھا تو مجھے لگا یہ ہمیں دھوکہ دینے کیلئے ایسا نام رکھا ہے ۔۔۔ نا وضع قطع مسلمانوں والی ہے اور نا کام ۔۔۔ بس نام مسلمانوں والا ہے ۔۔۔ اور یہ ہم سب کو خراب کردے گا۔۔۔ اس سے بچنا چاہئیے ۔۔۔۔

لیکن چونکہ سوشل میڈیا استعمال کررہے تھے تو آہستہ آہستہ روزانہ اس کی ویڈیو آتی تھیں جو کہیں نا کہیں دکھ جاتی اور انہیں دیکھ دیکھ کر واقعتا میرا دماغ خراب ہونا شروع ہوگیا ۔۔۔ اور مجھے اپنے حالات سے الرجی شروع ہوگئی حالانکہ بیس 25 سال سے انہی میں جی رہے تھے ۔۔۔

وقت کے ساتھ ساتھ ۔۔۔ مجھے اپنا سکون برا لگنے لگا ۔۔ اپنے کمفرٹ زون سے گھن آنے لگی ۔۔۔ غربت خواہ مخواہ کی لگنے لگی ۔۔ جو کام کررہے تھے اس سے دل اُچاٹ ہونا شروع ہوگیا ۔۔۔

پھر میں بھی اس گرداب میں اس ٹریپ میں پھنس گیا ۔۔۔ جس میں اکثر لوگ آگئے تھے جن کا سکون برباد ہوا جو معاشرے میں بدنام ہوئے ۔۔۔ اور ہورہے ہیں ۔۔۔ ان پر کیا اثر ہوا اور اس کی وجہ سے کتنے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ۔۔۔تمام شواہد کے ساتھ ذکر کرونگا ۔۔۔

ذیشان الحسن عثمانی، ہشام سرور، عمران علی ڈینہ، سنی علی، ڈاکٹر جاوید اقبال، آزاد چائے والا، عثمان چغتائی، ثاقب اظہر، شاہد حسین جوئیہ، سمیت ہزاروں ایسے لوگ ہیں جن کو اپنے ٹریپ میں پھنسا کر ہم سب کے سامنے لانے کے پیچھے ۔۔۔ ریحان اللہ والا کا ہاتھ ہے ۔۔۔

انہوں نے ان کی ایسی برین اسٹارمنگ کی یہ لوگ ویڈوز بنانے کے چکر میں لگ گئے اور اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل گئے ۔۔۔ اپنا سکون برباد کیا ۔۔۔ اب روز کی ایک ویڈیو بنانی ہے ۔۔۔ جیسی کوفت کا شکار ہوگئے ۔۔۔۔ اس کی وجہ سے لوگوں نے ان سب کو برا بھلا کہا ۔۔۔ گالیاں دیں جو ان کو سینی پڑیں ۔۔ اور ان لوگوں کو بہت سوں نے دیکھنا شروع کردیا ان سب کی زندگی بھی متاثر ہونے لگی ۔۔۔۔ جیسے میری ہوئی ۔۔۔

یہ شخص بہت خطر ناک ہے ۔۔۔ اس کے اسکیم سے بچو۔۔۔ یہ 20 سالوں سے ہمارے پیچھے پڑا ہے ۔۔۔ یہ پتھر جیسے لوگ اٹھا کر انہیں تراش کر خراب کررہا ہے ۔۔۔ ہیروں کو اٹھا کر انہیں بدنام کروا رہا ہے ۔۔۔۔ اگر آپ بھی اس کے ہاتھ لگ گئے تو یہ آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔۔۔

یہ ویڈیوز بنانے پر لگادےگا سیلفی کھینچنے پر لگادیگا۔۔۔ آپ کو سوشل میڈیا کا رسیا بنادے گا ۔۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ لوگ آپ کو جاننے لگ جائیں گے ۔۔۔ آپ کی ویڈیوز سے آپ کو پہچاننے لگ جائیں گے ۔۔۔ آپ کو کام دینا شروع کردیں گے ۔۔۔ پھر آپ کے پاس فرصت نہیں رہے گی ۔۔۔ آپ کے فارغ اوقات یہ دیمک کی طرح کھا جائے گا ۔۔۔ آپ کو مال و دولت کمانے پر لگادےگا ۔۔ آپ کے حالات بدل جائیں گے۔۔

آپ لوگوں کی خدمت کرنا شروع کردیں گے جو آتا ہے وہ سکھانا شروع ہو جائیں گے ۔۔۔ معاشرہ ایک دم بدل جائے گا۔۔۔

سستی، کاہلی، خواہ مخواہ کی غربت، وقت کا ضیاع، ریلز دیکھنا وغیرہ جیسی اہم قومی صفات ہم سے روٹھ جائیں گی ۔۔۔ یہی ہمارے ساتھ فراڈ اور اسکیم ہے ۔۔۔ ہمیں سیدھے راستے پر ڈالنے کا۔۔۔

ہم کو اپنا نمبر بھی ایک رکھنا پڑے گا ۔۔ دھوکہ دہی کیسے کریں گے ۔۔۔۔ ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کا سامنا کرتے رہنا ہوگا ۔۔ جھوٹ بول کے کیسے چھپیں گے ۔۔غریب تباہ دے ۔۔۔ والی صورتحال ہوجایے گی ۔۔۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ سب نا ہو ۔۔۔ تو اس سے بچ کے رہیں اور اس کے چیلوں سے بھی ہوشیار رہیں ۔۔۔۔ ورنہ خواہ مخواہ کی غربت سے ہم باہر آجائیں گے اور نام کے مسلمانی سے ہم کام کے مسلمان بن جائیں گے ۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے ۔۔۔۔ اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔ آمین ۔۔۔

ریحان اللہ والا وی لو یو۔۔۔ آج میں نے خواہ مخواہ کی غربت کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور جو کچھ آپ سے سیکھا ہے وہ سکھا رہا ہوں ۔۔۔ اور اللہ تعالی مجھے خوب نواز بھی رہے ہیں ۔۔۔ پہلے لوگوں سے مانگتا تھا اب دینے لگا ہوں ۔۔۔ الحمدللہ الحمدللہ ۔۔۔۔

خانزادہ عبدالرحمن یوسفزئی
پرسنل برانڈنگ گرووووووووو
ڈائریکٹر مریم ڈیویلپمنٹ سینٹر
سر ریحان اللہ والا کا فراڈ اور اسکیم ۔۔۔۔ تھوڑی دیر قبل میں نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں ریحان اللہ والا صاحب کے مبینہ فراڈ اور اسکیم سے متعلق تفصیلی شواہد منظر عام پر لانے کا کہا تھا ۔۔۔ کچھ ہی دیر میں وہ پوسٹ سو سے زائد لائیکس اور اس کے نصف کمنٹس سے بھر گئی ۔۔۔ حالانکہ اس سے قبل پوسٹوں پر لائکس اور کمنٹس کی تعداد آپ دیکھ لیں۔۔۔ ایسا کیوں ہوا ۔۔۔ یہ کیا اسکیم ہے۔۔۔۔ میں اس کا شکار کیسے ہوا ۔۔۔ مجھ جیسے اور کتنے لوگ اس کا شکار ہوچکے ہیں ۔۔۔ اور وہ آج کس حالت میں ہیں ۔۔۔۔ اور اس کا نقصان کیا ہورہا ہے ۔۔۔۔ سوسائٹی کیسے متاثر ہورہی ہے ۔۔۔ آئیے جانتے ہیں ۔۔ تفصیلات حاضر ہیں ۔۔۔ میں ریحان اللہ والا صاحب کو 2014 سے فالو کررہا ہوں ۔۔۔ شروعات میں تو مجھے بلکل سمجھ نہیں آئی تھی کہ یہ بندہ کیا کررہا ہے ۔۔۔ ہم پاکستانیوں سے کیا چاہتا ہے ۔۔۔ کیوں سب کو سوشل میڈیا کے استعمال پر لگارہا ہے ۔۔۔ کہ ویڈیوز بناؤ ویڈیوز بناو۔۔۔ کیمرہ استمعال کرو سیلفی لو تصاویر بناؤ ۔۔ لاکھ روپے کماؤ ۔۔۔وغیرہ وغیرہ مجھے تو یہ پکا غیر ملکی ایجنٹ لگنے لگا تھا ۔۔۔ اور مجھے تو شروعات میں اس کے مسلمان ہونے پر بھی شک ہونے لگا تھا پھر ان کا نام دیکھا تو مجھے لگا یہ ہمیں دھوکہ دینے کیلئے ایسا نام رکھا ہے ۔۔۔ نا وضع قطع مسلمانوں والی ہے اور نا کام ۔۔۔ بس نام مسلمانوں والا ہے ۔۔۔ اور یہ ہم سب کو خراب کردے گا۔۔۔ اس سے بچنا چاہئیے ۔۔۔۔ لیکن چونکہ سوشل میڈیا استعمال کررہے تھے تو آہستہ آہستہ روزانہ اس کی ویڈیو آتی تھیں جو کہیں نا کہیں دکھ جاتی اور انہیں دیکھ دیکھ کر واقعتا میرا دماغ خراب ہونا شروع ہوگیا ۔۔۔ اور مجھے اپنے حالات سے الرجی شروع ہوگئی حالانکہ بیس 25 سال سے انہی میں جی رہے تھے ۔۔۔ وقت کے ساتھ ساتھ ۔۔۔ مجھے اپنا سکون برا لگنے لگا ۔۔ اپنے کمفرٹ زون سے گھن آنے لگی ۔۔۔ غربت خواہ مخواہ کی لگنے لگی ۔۔ جو کام کررہے تھے اس سے دل اُچاٹ ہونا شروع ہوگیا ۔۔۔ پھر میں بھی اس گرداب میں اس ٹریپ میں پھنس گیا ۔۔۔ جس میں اکثر لوگ آگئے تھے جن کا سکون برباد ہوا جو معاشرے میں بدنام ہوئے ۔۔۔ اور ہورہے ہیں ۔۔۔ ان پر کیا اثر ہوا اور اس کی وجہ سے کتنے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ۔۔۔تمام شواہد کے ساتھ ذکر کرونگا ۔۔۔ ذیشان الحسن عثمانی، ہشام سرور، عمران علی ڈینہ، سنی علی، ڈاکٹر جاوید اقبال، آزاد چائے والا، عثمان چغتائی، ثاقب اظہر، شاہد حسین جوئیہ، سمیت ہزاروں ایسے لوگ ہیں جن کو اپنے ٹریپ میں پھنسا کر ہم سب کے سامنے لانے کے پیچھے ۔۔۔ ریحان اللہ والا کا ہاتھ ہے ۔۔۔ انہوں نے ان کی ایسی برین اسٹارمنگ کی یہ لوگ ویڈوز بنانے کے چکر میں لگ گئے اور اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل گئے ۔۔۔ اپنا سکون برباد کیا ۔۔۔ اب روز کی ایک ویڈیو بنانی ہے ۔۔۔ جیسی کوفت کا شکار ہوگئے ۔۔۔۔ اس کی وجہ سے لوگوں نے ان سب کو برا بھلا کہا ۔۔۔ گالیاں دیں جو ان کو سینی پڑیں ۔۔ اور ان لوگوں کو بہت سوں نے دیکھنا شروع کردیا ان سب کی زندگی بھی متاثر ہونے لگی ۔۔۔۔ جیسے میری ہوئی ۔۔۔ یہ شخص بہت خطر ناک ہے ۔۔۔ اس کے اسکیم سے بچو۔۔۔ یہ 20 سالوں سے ہمارے پیچھے پڑا ہے ۔۔۔ یہ پتھر جیسے لوگ اٹھا کر انہیں تراش کر خراب کررہا ہے ۔۔۔ ہیروں کو اٹھا کر انہیں بدنام کروا رہا ہے ۔۔۔۔ اگر آپ بھی اس کے ہاتھ لگ گئے تو یہ آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔۔۔ یہ ویڈیوز بنانے پر لگادےگا سیلفی کھینچنے پر لگادیگا۔۔۔ آپ کو سوشل میڈیا کا رسیا بنادے گا ۔۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ لوگ آپ کو جاننے لگ جائیں گے ۔۔۔ آپ کی ویڈیوز سے آپ کو پہچاننے لگ جائیں گے ۔۔۔ آپ کو کام دینا شروع کردیں گے ۔۔۔ پھر آپ کے پاس فرصت نہیں رہے گی ۔۔۔ آپ کے فارغ اوقات یہ دیمک کی طرح کھا جائے گا ۔۔۔ آپ کو مال و دولت کمانے پر لگادےگا ۔۔ آپ کے حالات بدل جائیں گے۔۔ آپ لوگوں کی خدمت کرنا شروع کردیں گے جو آتا ہے وہ سکھانا شروع ہو جائیں گے ۔۔۔ معاشرہ ایک دم بدل جائے گا۔۔۔ سستی، کاہلی، خواہ مخواہ کی غربت، وقت کا ضیاع، ریلز دیکھنا وغیرہ جیسی اہم قومی صفات ہم سے روٹھ جائیں گی ۔۔۔ یہی ہمارے ساتھ فراڈ اور اسکیم ہے ۔۔۔ ہمیں سیدھے راستے پر ڈالنے کا۔۔۔ ہم کو اپنا نمبر بھی ایک رکھنا پڑے گا ۔۔ دھوکہ دہی کیسے کریں گے ۔۔۔۔ ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کا سامنا کرتے رہنا ہوگا ۔۔ جھوٹ بول کے کیسے چھپیں گے ۔۔غریب تباہ دے ۔۔۔ والی صورتحال ہوجایے گی ۔۔۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ سب نا ہو ۔۔۔ تو اس سے بچ کے رہیں اور اس کے چیلوں سے بھی ہوشیار رہیں ۔۔۔۔ ورنہ خواہ مخواہ کی غربت سے ہم باہر آجائیں گے اور نام کے مسلمانی سے ہم کام کے مسلمان بن جائیں گے ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے ۔۔۔۔ اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔ آمین ۔۔۔ ریحان اللہ والا وی لو یو۔۔۔ آج میں نے خواہ مخواہ کی غربت کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور جو کچھ آپ سے سیکھا ہے وہ سکھا رہا ہوں ۔۔۔ اور اللہ تعالی مجھے خوب نواز بھی رہے ہیں ۔۔۔ پہلے لوگوں سے مانگتا تھا اب دینے لگا ہوں ۔۔۔ الحمدللہ الحمدللہ ۔۔۔۔ خانزادہ عبدالرحمن یوسفزئی پرسنل برانڈنگ گرووووووووو ڈائریکٹر مریم ڈیویلپمنٹ سینٹر
0 Kommentare 0 Anteile 47 Ansichten