آج امریکہ کے ایک چھوٹے سے ساحلی قصبے بوکا چیکا ، ٹیکساس میں عالمی تاریخ کا ایک نیا باب رقم ہو چکا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے 300 ٹن وزنی اور 25 منزلہ عمارت کے برابر ایک راکٹ کو کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس بحفاظت اتار لیا ہے۔ یہ کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے۔ اس کی اہمیت محدود نہیں بلکہ اس ایک کامیابی کے بعد سائنس اور معاشی ترقی کی رفتار اور سمت ڈرامائی طور پر بدل جائے گی، کیونکہ اب خلا میں انسان کا آنا جانا تقریباً اتنا ہی آسان اور سستا ہو جائے گا جتنا کہ آج ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک کا سفر۔

خلاء کی لامحدود وسعتیں اور وسائل اب انسان کے لیے کھل چکے ہیں۔ زمین پر جن معدنیات اور وسائل کو محدود سمجھا جاتا تھا، وہ اب بے معنی ہو جائیں گے، اور انسان واقعی ستاروں پر کمند ڈالنے کے قریب ہے۔ اس نئی دنیا میں ہمارا مقام کہاں ہو گا، اس کا فیصلہ اب ہم نہیں بلکہ وہ کریں گے جو اس ٹیکنالوجی اور سوچ کے مالک ہوں گے۔ کمزور اور نااہل انسانوں کے لیے شاید نو آبادیاتی دور کی طرح ایک اور دور غلامی کا آغاز ہونے والا ہے۔

یہ سب کچھ فوراً نہیں ہو گا، لیکن یہ ہونے والا ہے اور اب اسے روکا نہیں جا سکتا۔
آج امریکہ کے ایک چھوٹے سے ساحلی قصبے بوکا چیکا ، ٹیکساس میں عالمی تاریخ کا ایک نیا باب رقم ہو چکا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے 300 ٹن وزنی اور 25 منزلہ عمارت کے برابر ایک راکٹ کو کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس بحفاظت اتار لیا ہے۔ یہ کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے۔ اس کی اہمیت محدود نہیں بلکہ اس ایک کامیابی کے بعد سائنس اور معاشی ترقی کی رفتار اور سمت ڈرامائی طور پر بدل جائے گی، کیونکہ اب خلا میں انسان کا آنا جانا تقریباً اتنا ہی آسان اور سستا ہو جائے گا جتنا کہ آج ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک کا سفر۔ خلاء کی لامحدود وسعتیں اور وسائل اب انسان کے لیے کھل چکے ہیں۔ زمین پر جن معدنیات اور وسائل کو محدود سمجھا جاتا تھا، وہ اب بے معنی ہو جائیں گے، اور انسان واقعی ستاروں پر کمند ڈالنے کے قریب ہے۔ اس نئی دنیا میں ہمارا مقام کہاں ہو گا، اس کا فیصلہ اب ہم نہیں بلکہ وہ کریں گے جو اس ٹیکنالوجی اور سوچ کے مالک ہوں گے۔ کمزور اور نااہل انسانوں کے لیے شاید نو آبادیاتی دور کی طرح ایک اور دور غلامی کا آغاز ہونے والا ہے۔ یہ سب کچھ فوراً نہیں ہو گا، لیکن یہ ہونے والا ہے اور اب اسے روکا نہیں جا سکتا۔
0 تبصرے 0 شیئرز 136 ویوز