**ہیڈ لائن: ریحان اے آئی اسکول اسلام آباد میں فیسٹیول کی کامیابی - والدین کی خوشیوں اور سرٹیفکیٹ کی تقریب**

ریحان اے آئی اسکول اسلام آباد میں جمعرات 25 جولائی کو منعقد ہونے والا فیسٹیول بہت کامیاب رہا۔

اس فیسٹیول میں والدین کو سرٹیفکیٹ دیے گئے جس پر بہت سے والدین جذباتی ہو گئے اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت اچھے ادارے میں اپنے بچوں کا داخلہ کرایا ہے۔ وہ عزم کے ساتھ کہہ رہے تھے کہ ہم اپنے بچوں کو یہاں مستقل طور پر تعلیم دلائیں گے۔

تقریب میں تجمل صاحب اور نویت عباسی صاحب کے علاوہ دیگر والدین اور خواتین بھی خوشی سے سرشار تھے جب انہیں سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

ارکم اسکول کے پرنسپل سلیم صاحب اور ان کی زوجہ محترمہ بھی تشریف لائیں۔

مریم اسکول کے ایچ آر ہیڈ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ والدین نے اور سوالات بھی کیے۔

اسما اور مزیم نے میزبانی کے فرائض بہت خوبی سے انجام دیے۔ اسما نے ویلکم کیا کیمپس کے حوالے سے بتایا۔ مریم نے ہوسٹنگ کی۔

زاہد ترکی والا بھائی نے بتایا کانفڈینس بلڈنگ کوچ کیسے بنے، ان کی خود اعتمادی کی کمی کیسے ختم ہوئی

اور انہوں نے خود اعتمادی کیسے پیدا کی۔

بچوں نے بہترین طریقے سے اپنا تعارف کرایا کہ وہ کیا کر رہے ہیں، ان کا آنے کا مقصد کیا ہے، اور مستقبل میں وہ ریحان بھائی اسکول سے کیا سیکھنا چاہتے ہیں۔

مفتی محسن الزمہ صاحب نے ریحان بھائی کا ویژن اور کوریکولم بیان کیا اور والدین کے سوالات کے جوابات دیے، انہیں مطمئن کیا کہ یہاں تعلیم حاصل کرنے کے فوائد کیا ہیں۔

ریحان بھائی کی ویڈیو چلائی گئی جس میں انہوں نے کورنگی اسکول کا ٹور کرایا اور بتایا کہ اسلام آباد میں بھی اسی طرح کا اسکول قائم کیا جا رہا ہے۔ اس اسکول میں اے آئی روم، نیویگیشن روم، اور پوڈ کاس رومز ہوں گے۔ ریحان بھائی کا ویژن والدین کو دکھایا گیا جسے سن کر سب بہت متاثر ہوئے۔

یہ تقریب بہت اچھی رہی اور سب نے بہت لطف اٹھایا، البتہ کچھ چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسما اور مریم تھوڑی پریشان تھیں کہ کیسے ہوگا، کیا ہوگا، لیکن محسن بھائی نے انہیں حوصلہ دیا اور تقریب کامیابی سے مکمل ہوئی۔ الحمدللہ، والدین بڑی تعداد میں اپنے بچوں کا داخلہ کرانا چاہتے ہیں اور اسکول کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

اخر میں والدین اور گیسٹ سے ٹیسٹمونیل بھی لیے گئے۔یعنی ان کے تاثرات رائے کارڈ کرائے گئے
**ہیڈ لائن: ریحان اے آئی اسکول اسلام آباد میں فیسٹیول کی کامیابی - والدین کی خوشیوں اور سرٹیفکیٹ کی تقریب** ریحان اے آئی اسکول اسلام آباد میں جمعرات 25 جولائی کو منعقد ہونے والا فیسٹیول بہت کامیاب رہا۔ اس فیسٹیول میں والدین کو سرٹیفکیٹ دیے گئے جس پر بہت سے والدین جذباتی ہو گئے اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت اچھے ادارے میں اپنے بچوں کا داخلہ کرایا ہے۔ وہ عزم کے ساتھ کہہ رہے تھے کہ ہم اپنے بچوں کو یہاں مستقل طور پر تعلیم دلائیں گے۔ تقریب میں تجمل صاحب اور نویت عباسی صاحب کے علاوہ دیگر والدین اور خواتین بھی خوشی سے سرشار تھے جب انہیں سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ ارکم اسکول کے پرنسپل سلیم صاحب اور ان کی زوجہ محترمہ بھی تشریف لائیں۔ مریم اسکول کے ایچ آر ہیڈ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ والدین نے اور سوالات بھی کیے۔ اسما اور مزیم نے میزبانی کے فرائض بہت خوبی سے انجام دیے۔ اسما نے ویلکم کیا کیمپس کے حوالے سے بتایا۔ مریم نے ہوسٹنگ کی۔ زاہد ترکی والا بھائی نے بتایا کانفڈینس بلڈنگ کوچ کیسے بنے، ان کی خود اعتمادی کی کمی کیسے ختم ہوئی اور انہوں نے خود اعتمادی کیسے پیدا کی۔ بچوں نے بہترین طریقے سے اپنا تعارف کرایا کہ وہ کیا کر رہے ہیں، ان کا آنے کا مقصد کیا ہے، اور مستقبل میں وہ ریحان بھائی اسکول سے کیا سیکھنا چاہتے ہیں۔ مفتی محسن الزمہ صاحب نے ریحان بھائی کا ویژن اور کوریکولم بیان کیا اور والدین کے سوالات کے جوابات دیے، انہیں مطمئن کیا کہ یہاں تعلیم حاصل کرنے کے فوائد کیا ہیں۔ ریحان بھائی کی ویڈیو چلائی گئی جس میں انہوں نے کورنگی اسکول کا ٹور کرایا اور بتایا کہ اسلام آباد میں بھی اسی طرح کا اسکول قائم کیا جا رہا ہے۔ اس اسکول میں اے آئی روم، نیویگیشن روم، اور پوڈ کاس رومز ہوں گے۔ ریحان بھائی کا ویژن والدین کو دکھایا گیا جسے سن کر سب بہت متاثر ہوئے۔ یہ تقریب بہت اچھی رہی اور سب نے بہت لطف اٹھایا، البتہ کچھ چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسما اور مریم تھوڑی پریشان تھیں کہ کیسے ہوگا، کیا ہوگا، لیکن محسن بھائی نے انہیں حوصلہ دیا اور تقریب کامیابی سے مکمل ہوئی۔ الحمدللہ، والدین بڑی تعداد میں اپنے بچوں کا داخلہ کرانا چاہتے ہیں اور اسکول کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ اخر میں والدین اور گیسٹ سے ٹیسٹمونیل بھی لیے گئے۔یعنی ان کے تاثرات رائے کارڈ کرائے گئے
0 Reacties 0 aandelen 103 Views