ایک بچے نے سمندر میں اپنا جوتا کھو دیا تو بلکتے ہوئے بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ دیا........
*یہ سمندر چور ہے.....!*

کچھ ہی فاصلے پر ایک شکاری نے سمندر میں جال پھینکا اور بہت سی مچھلیوں کا شکار کیا تو خوشی کے عالم میں اس نے ساحل پر لکھ دیا.......
*سخاوت کیلئے اسی سمندر کی مثال دی جاتی ہے.....!*

ایک غوطہ خور نے سمندر میں غوطہ لگایا اور وہ اس کا آخری غوطہ ثابت ہوا کنارے پر بیٹھی غمزدہ ماں نے ریت پر ٹپکتے آنسوں سے لکھ دیا.......
*یہ سمندر قاتل ہے........!*

ایک بوڑھے شخص کو سمندر نے قیمتی موتی کا تحفہ دیا تو اس نے خوشی سے لکھ دیا........
*یہ سمندر بڑا کریم اور سخی ہے........!*

پھر ایک بہت بڑی لہر آئی اور اسنے سب لکھا ہوا مٹا دیا
*لوگوں کی باتوں پر کان مت دھرو ہر شخص وہ کہتا ہے جہاں سے وہ دیکھتا ہے*
خطاؤں اور غلطيوں کو مٹا دو تاکہ دوستی اور بھائی چارگی چلتی رہے.......

✒ .جلال الدین رومی

#rumi

Via Ejaz Bashir
ایک بچے نے سمندر میں اپنا جوتا کھو دیا تو بلکتے ہوئے بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ دیا........ *یہ سمندر چور ہے.....!* کچھ ہی فاصلے پر ایک شکاری نے سمندر میں جال پھینکا اور بہت سی مچھلیوں کا شکار کیا تو خوشی کے عالم میں اس نے ساحل پر لکھ دیا....... *سخاوت کیلئے اسی سمندر کی مثال دی جاتی ہے.....!* ایک غوطہ خور نے سمندر میں غوطہ لگایا اور وہ اس کا آخری غوطہ ثابت ہوا کنارے پر بیٹھی غمزدہ ماں نے ریت پر ٹپکتے آنسوں سے لکھ دیا....... *یہ سمندر قاتل ہے........!* ایک بوڑھے شخص کو سمندر نے قیمتی موتی کا تحفہ دیا تو اس نے خوشی سے لکھ دیا........ *یہ سمندر بڑا کریم اور سخی ہے........!* پھر ایک بہت بڑی لہر آئی اور اسنے سب لکھا ہوا مٹا دیا *لوگوں کی باتوں پر کان مت دھرو ہر شخص وہ کہتا ہے جہاں سے وہ دیکھتا ہے* خطاؤں اور غلطيوں کو مٹا دو تاکہ دوستی اور بھائی چارگی چلتی رہے....... ✒ .جلال الدین رومی #rumi Via Ejaz Bashir
0 Comments 0 Shares 28 Views