• #aajkikamaai
    #اج_کی_کمای

    پیارے بھائی جان

    ریحان اللہ والا !!
    میرا آپ سے تعارف زیادہ پرانا نہیں۔ میرے کئی احباب آپ کا اکثر ذکر کرتے تھے تو مجھے آپ پر رشک آتا تھا کہ یہ کیسے اتنے زیادہ دلوں کے محبوب بنے؟ بہت لوگ آپ سے متاثر دیکھے ، بہت سوں کی آپ سے عقیدت و وابستگی شدید ترین ہے۔ خیال تھا کہ آپ بڑے نک چڑھے، اکھڑ اور مغرور ہوں گے ۔ لیکن اس کے برعکس آپ کو عجز و انکسار کا کامل نمونہ پایا۔
    آپ کی باکمال اور باوصف شخصیت میں جادو ہے۔ آپ باہنر لوگوں کے لیے جہاں شیلٹر ہیں وہاں بے ہنر لوگوں کے لیے امید اور یقین ہیں۔ آپ اپنی ذات میں حقیقی معنوں میں ایک انجمن اور ایک تحریک ہیں۔ لاکھوں لوگوں کی زندگی میں بدلاؤ کا محرک آپ ہیں۔ میں نے آپ سے متاثر ہو کر آپ کی طرف قدم بڑھائے تو محسوس ہوا کہ آپ ہر قدم کو کندھا دیتے ہیں۔ آپ ہمت و حوصلے اور عزم کا پیکر ہیں۔ یہی صفات اپنے چاہنے والوں کو منتقل کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔۔۔مجھے امید ہے کہ آپ ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان کے تخلیقی ، تعمیری اور سماجی کاموں کے سلسلے میں اپنی سرپرستی سے نوازیں گے۔ وحدت انسانی اور خدمت انسانی کے لیے اٹھنے والے ہر قدم کو سراہیں گے۔ ہم جنوبی پنجاب کے مضافات میں عوامی فلاح و بہبود کے سفر کو رب کی رضا کے حصول کے لیے جاری رکھیں گے۔


    Via Khawaja Mazhar Siddiqui
    ادیب، تربیت کار،سوشل سائنٹسٹ
    ڈائریکٹر ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان
    mazhar.siddiquie@gmail.com
    0300 630 8816
    #aajkikamaai #اج_کی_کمای پیارے بھائی جان ریحان اللہ والا !! میرا آپ سے تعارف زیادہ پرانا نہیں۔ میرے کئی احباب آپ کا اکثر ذکر کرتے تھے تو مجھے آپ پر رشک آتا تھا کہ یہ کیسے اتنے زیادہ دلوں کے محبوب بنے؟ بہت لوگ آپ سے متاثر دیکھے ، بہت سوں کی آپ سے عقیدت و وابستگی شدید ترین ہے۔ خیال تھا کہ آپ بڑے نک چڑھے، اکھڑ اور مغرور ہوں گے ۔ لیکن اس کے برعکس آپ کو عجز و انکسار کا کامل نمونہ پایا۔ آپ کی باکمال اور باوصف شخصیت میں جادو ہے۔ آپ باہنر لوگوں کے لیے جہاں شیلٹر ہیں وہاں بے ہنر لوگوں کے لیے امید اور یقین ہیں۔ آپ اپنی ذات میں حقیقی معنوں میں ایک انجمن اور ایک تحریک ہیں۔ لاکھوں لوگوں کی زندگی میں بدلاؤ کا محرک آپ ہیں۔ میں نے آپ سے متاثر ہو کر آپ کی طرف قدم بڑھائے تو محسوس ہوا کہ آپ ہر قدم کو کندھا دیتے ہیں۔ آپ ہمت و حوصلے اور عزم کا پیکر ہیں۔ یہی صفات اپنے چاہنے والوں کو منتقل کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔۔۔مجھے امید ہے کہ آپ ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان کے تخلیقی ، تعمیری اور سماجی کاموں کے سلسلے میں اپنی سرپرستی سے نوازیں گے۔ وحدت انسانی اور خدمت انسانی کے لیے اٹھنے والے ہر قدم کو سراہیں گے۔ ہم جنوبی پنجاب کے مضافات میں عوامی فلاح و بہبود کے سفر کو رب کی رضا کے حصول کے لیے جاری رکھیں گے۔ Via Khawaja Mazhar Siddiqui ادیب، تربیت کار،سوشل سائنٹسٹ ڈائریکٹر ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان mazhar.siddiquie@gmail.com 0300 630 8816
    0 Commenti 0 condivisioni 306 Views
  • آج کی کمای !

    چند سال قبل 2014 میں جب ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں مجھے طویل عرصہ گھر میں گزارنا پڑا تو اس دوران صحت اور معاش کے مسائل کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی دباؤ کا سامنا تھا ، اس وقت ریحان بھائی کو اللہ تعالی نے میری زندگی سے مایوسی کے اندھیرے دور کرنے کے لیے وسیلہ بنا کر بھیجا ، ان سے فیس بک پر جڑنے اور کال پر بات ہونے کے بعد مجھے اس تھکا دینے والی تنہائی میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی مصروفیت میسر آئی ، سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مختلف الخیال لوگوں سے روابط قائم کرنے کا فائدہ پتا چلا، اپنی ذات کے کمزوریوں کو طاقت میں کیسے بدلا جاتا ہے کا راز معلوم ہوا ، وہ اڑھائی سال بستر علالت پر ہونے کے باوجود میرے لئے زندگی بدلنے کا سب سے سنہری دور ثابت ہوئے ، اور جب میں اپنے پاؤں پر چلنے کے قابل ہوا تو پھر پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا ،ریحان اللہ والا میرے لیے الف لیلی کی کہانیوں کا وہ پراسرار کردار ثابت ہوئے جس سے ملنے کے بعد انسان کی پوری زندگی دو حصوں میں تقسیم ہوجاتی ہے ، اک تیرے آنے سے پہلے ، اک تیرے جانے کے بعد !!
    کبھی ٹیکنالوجی جئینس ، کبھی انٹرنیٹ گُرو ، اور کبھی مشفق استاد کے طور پر سامنے آکر اور کبھی اپنی بچگانہ اداؤں سے ہنسنے پر اور کبھی اپنے درد دل سے رونے پر مجبور کردینے والا یہ کردار شاید اپنے وقت سے پہلے اس سرزمین پر وارد ہوگیا ہے جبھی کچھ لوگ اس کی باتیں سن کر سمجھنے کا تکلف کیے بغیر ہنسی میں اڑا کر آگے گزر جاتے ہیں اور کچھ سرپھرے ان باتوں کو نسخہ کیمیا سمجھ کر دل میں جگہ دیتے ہیں اور ان پر عمل کرکے اپنی اور بے شمار دوسروں کی زندگی بدلنے کا سبب بنتے ہیں ۔
    کوئی کچھ بھی کہے مگر میں اپنے پورے صدق دل سے یہ بات کہتا ہوں کہ قوم کو معاشی خوشحالی کا خواب دکھانے والا اور پھر اس کی تعبیر پانے کا راستہ سمجھانے والا یہ مرد درویش بس ایک ہی ہے ۔
    اور مجھے یقین ہے کہ آج نہیں تو کل دنیا اسے اس کا جائز مقام اور کئی دہائیوں پر مشتمل بے لوث خدمات پر خراج تحسین ضرور پیش کرے گی ۔

    میری تکمیل میں حصہ ہے تمھارا بھی بہت
    میں اگر تم سے نا ملتا تو ادھورا رہتا !!

    محمد سجار رضا

    Mufti Sajjad Raza Madni
    #اج_کی_کمای
    آج کی کمای ! چند سال قبل 2014 میں جب ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں مجھے طویل عرصہ گھر میں گزارنا پڑا تو اس دوران صحت اور معاش کے مسائل کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی دباؤ کا سامنا تھا ، اس وقت ریحان بھائی کو اللہ تعالی نے میری زندگی سے مایوسی کے اندھیرے دور کرنے کے لیے وسیلہ بنا کر بھیجا ، ان سے فیس بک پر جڑنے اور کال پر بات ہونے کے بعد مجھے اس تھکا دینے والی تنہائی میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی مصروفیت میسر آئی ، سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مختلف الخیال لوگوں سے روابط قائم کرنے کا فائدہ پتا چلا، اپنی ذات کے کمزوریوں کو طاقت میں کیسے بدلا جاتا ہے کا راز معلوم ہوا ، وہ اڑھائی سال بستر علالت پر ہونے کے باوجود میرے لئے زندگی بدلنے کا سب سے سنہری دور ثابت ہوئے ، اور جب میں اپنے پاؤں پر چلنے کے قابل ہوا تو پھر پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا ،ریحان اللہ والا میرے لیے الف لیلی کی کہانیوں کا وہ پراسرار کردار ثابت ہوئے جس سے ملنے کے بعد انسان کی پوری زندگی دو حصوں میں تقسیم ہوجاتی ہے ، اک تیرے آنے سے پہلے ، اک تیرے جانے کے بعد !! کبھی ٹیکنالوجی جئینس ، کبھی انٹرنیٹ گُرو ، اور کبھی مشفق استاد کے طور پر سامنے آکر اور کبھی اپنی بچگانہ اداؤں سے ہنسنے پر اور کبھی اپنے درد دل سے رونے پر مجبور کردینے والا یہ کردار شاید اپنے وقت سے پہلے اس سرزمین پر وارد ہوگیا ہے جبھی کچھ لوگ اس کی باتیں سن کر سمجھنے کا تکلف کیے بغیر ہنسی میں اڑا کر آگے گزر جاتے ہیں اور کچھ سرپھرے ان باتوں کو نسخہ کیمیا سمجھ کر دل میں جگہ دیتے ہیں اور ان پر عمل کرکے اپنی اور بے شمار دوسروں کی زندگی بدلنے کا سبب بنتے ہیں ۔ کوئی کچھ بھی کہے مگر میں اپنے پورے صدق دل سے یہ بات کہتا ہوں کہ قوم کو معاشی خوشحالی کا خواب دکھانے والا اور پھر اس کی تعبیر پانے کا راستہ سمجھانے والا یہ مرد درویش بس ایک ہی ہے ۔ اور مجھے یقین ہے کہ آج نہیں تو کل دنیا اسے اس کا جائز مقام اور کئی دہائیوں پر مشتمل بے لوث خدمات پر خراج تحسین ضرور پیش کرے گی ۔ میری تکمیل میں حصہ ہے تمھارا بھی بہت میں اگر تم سے نا ملتا تو ادھورا رہتا !! محمد سجار رضا Mufti Sajjad Raza Madni #اج_کی_کمای
    0 Commenti 0 condivisioni 148 Views