آج صبح ہمارا ایک نوجوان انڈین کسٹمر جو کبھی کبھار اپنی بیوی کے ساتھ یہاں بریانی کھانے آتا ہے ریسٹورنٹ میں آیا اورمجھے کہنے لگا میں کرسمس کے سیزن میں ایک سٹور پہ ملازم تھا اب بزنس سلو ہو گیا ہے تو انہوں نے مجھے فائر کر دیا ہے۔ اب اس شدید ترین سردی میں میرے پاس اور میری بیوی کے پاس سردیوں کے کپڑے نہیں ہیں ،مجھے کچھ پیسے ادھار دے دیں ۔
میں نے کہا جاؤ بیوی کو لے آؤ ، بیچارہ بڑا پریشان ہوا کہ قاضی صاحب نے میری بیوی کا کیا کرنا ہے ؟
میں نے اسے دوبارہ کہا تو وہ چلا گیا اور کوئ آدھے گھنٹے میں بیوی کو لے کر آگیا ۔ میں اس کی بیوی اور اسے لے کر کچن میں گیا اورکلے ہانڈی کے شیف سے کہا کہ ان سے 400 سموسے بنوائیں ، صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک انہوں نے سموسے فرائ کر کے ایلومینیم ٹرے میں سجا دیۓ ۔ میں نے جاننے والےایک انڈین اور ایک کشمیری گروسری سٹور والے کو کال کی ، انہیں صورتحال بتائ تو ان دونوں نے کہا بھیج دیں۔ ابھی رات 10 بجے دونوں واپس آۓ ہیں ، 2 سٹوروں پر چند ٹوٹے ہوۓ سموسوں کے علاوہ وہ سارے سموسے بیچ آۓ ہیں لفافے انہیں دوکانداروں نے دے ديۓ تھے ، املی اور پودینے کی چٹنی میں نے ساتھ دے دی تھی 2 ڈالر فی سموسہ کے حساب سےتقریباّ 760 ڈالر انہوں نے آج کماۓ ہیں ، میری فوڈ کاسٹ 30 ڈالر تھی ، سموسے کی میدے کی شیٹ اور اندر کا مصالحہ شیف نے ان سے بنوایا تھا ۔ ابھی بریانی کھا کر وہ گھر کو پدھارے
اور میں توفیق اور موقع دینے پر اللہ پاک کا شکرادا کر رہا ہوں
آپ مچھلی نہ دیں
مچھلی پکڑنے کا سامان دیں
مچھلی انہیں خود پکڑنے دیں
Via Murshad Masud Qazi
Buffalo, New York

0 Kommentare
0 Anteile
10 Ansichten